خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا شانگلہ کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف تین روزہ گرینڈآپریشن، گیارہ غیر قانونی کلینکل لیبارٹریاں،آپریشن تھیٹر اور صحت مراکز سیل،درجنوں غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری۔ علاقے میں سرگرم عمل درجنوں عطائی ٹیم آمد کی اطلاع پر اپنے نام نہاد صحت مراکز کو تالے لگاکر زیرزمین چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق الپوری،لیلونئی، بشام اور شانگلہ کے دیگر علاقوں میں عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے سینئر انسپکٹر سعید الرحمٰن اور انسپکٹر فیض علی خان کی قیادت میں الپوری،لیلونئی، بشام اور شانگلہ کے دیگر علاقوں موجود نجی صحت مراکز کا متواتر تین دن اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران غیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افراد کو ایکسرے، تشخیصی ٹسٹوں اور آر سی ٹی کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہومیو ڈاکٹرمحمد سلطان کلینک، فارماسسٹ فرمان اللہ شانگلہ ہلیز فسٹ ایڈ کلینک، شریف اللہ سیف ہیلتھ کلینک، ڈسپنسر راشد علی امجد کلینک و میڈیکل سٹور، سعیدعنایت فرسٹ ایڈ کلینک، ڈسپنسر نعیم اللہ انور فارمیسی سے بھاری تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں برآمد کرکے غیرقانونی ایلوپیتھک پریکٹس کے پاداش میں جبکہ نور میڈیکل سنٹر کے آپریشن تھیٹر،جعلی ڈاکٹرساجد علی کے فیضی میڈیکل سینٹر، تسنیم اختر، فرح خان میٹرنٹی ہوم،پشاور ڈینٹل کلینک،الپوری میڈیکل سینٹر کو بند کرکے سر بمہر کر دیا ہے۔معائینے کے دوران مختلف خلاف روزیوں کے روک تھام اور رجسٹریشن و تجدید رجسٹریشن کیلئے ڈاکٹر سیف الدین سکین کلینک، شیان میڈیکل سینٹر،ڈاکٹر شریف اللہ سپیشلسٹ کلینک،ڈاکٹر مبارک زیب ڈینٹل کلینک،ڈاکٹر محمد علی کلینک،خیبر میڈیکل سنٹر،مدینہ کلینیکل لیبارٹری، ڈاکٹر منور جی پی کلینک،نور میڈیکل سینٹر، ڈاکٹر مومن خان،ڈاکٹر کے نورالحیات،محترمہ رفیعہ خواجہ،نور کلینیکل لیب،اجمل ڈینٹل کلینک،ڈاکٹر عامر حمزہ جی پی کلینک،بشام میڈیکل کمپلیکس کو نوٹس جاری کئے گئے اورمحترمہ حسینہ عزیز کو دستاویزات پیش کرنے اور شکایات کے بارے میں اپنا جواب جمع کرنے کیلئے زونل آفس سوات طلب کیا گیا ہے۔ کل 61 صحت کی خدمات فراہمی کے اداروں کا معائنہ کیا گیا ہے11 کو بند کر کے سیل کردیا گیا تھا 10 احاطے بند پائے گئے16 کو نوٹس جاری کیے گئے اور تمام اداروں کے منتظمین کوCOVID-19 کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیلئے ہدایات دی گئی
ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا شانگلہ میں 3 روزہ گرینڈآپریشن،لیبارٹریاں،آپریشن تھیٹر سیل
