سوات: پی ڈی ایم اے نے آج سے صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز و طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا ہے جس میں ان کو خبردارکیا گیا ہے کہ بدھ، جمعرات اور جمعہ کو وقفے وقفے کے ساتھ طوفانی بارش، آسمانی بجلیاں گرنے اور سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔ اس لئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کیا جائے۔
آج سے صوبے میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں کی پیش گوئی،ہائی الرٹ جاری
