سوات میں مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2999 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر انور جمال کے مطابق اس وقت 86 متاثرہ مریض زیرِ علاج ہے۔ اب تک 2811 متاثرہ مریض صحت یاب اور 102 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 327 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ سوات میں اب تک متاثرہ مریضوں کا تناسب 21.6 فیصد، صحت یاب مریضوں کا تناسب 93.7 فیصد، زیرِ علاج مریضوں کا تناسب 2.9 فیصد اور اموات کا تناسب 3.4 فیصد ہے۔