مینگورہ(مارننگ پوسٹ)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین شیر بہادرخان اور رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ تنظیم سازی اور نئی شمولیتوں سے پارٹی کو مزید استحکام ملنے سمیت کارکنوں میں جذبہ بڑھے گا،پارٹی قیادت پختون قوم کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کررہی ہے اوران کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے کارکن عملی کوششیں کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ملک عمران خان اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہاکہ کارکنوں کی مشاورت سے حلقہ پی کے پانچ کی تنظیم سازی کیلئے چھ ستمبراور پی کے چھ کیلئے تیرہ ستمبر کی تاریخ مقررکی گئی ہے جس میں کارکن بھرپوراندازمیں حصہ لیں گے جبکہ پارٹی کے مزید استحکام کیلئے کارکنوں کی رائے اور تجاویزکو اہمیت دی جائے گی،انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت پر اعتماد ہے جو اس وقت عوامی مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدجہدکررہی ہے،اس موقع پر شرکاء نے سانحہ تیرات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا مانگی۔
تنظیم سازی اور نئی شمولیتوں سے پارٹی کارکنوں میں جذبہ بڑھے گا،شیر بہادرخان
