سوات (مارننگ پوسٹ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس/ کوارڈینیشن کونسل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جملہ سرکاری ملازمین کا سوات پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ میں تمام سرکاری اداروں، ایپکا،اساتذہ، کلاس فور، پبلک ہیلتھ ورکرز یونین،ٹی ایم اے ورکرز اور پنشنرز نے بھرپور شرکت کی، مظاہرین نے حکومت کے خلاف خوب نعرہ بازی کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لطیف احمد، ارشاد علی، نواب علی، حافظ محمد علی، ہمایون محبوب اور دیگر نے کہا کہ حکومت کی ملازم دشمن پالیسی کسی بھی صورت ہمیں قابل قبول نہیں جس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کو بلا تفریق جدید ٹائم سکیل دیا جائے، تمام ملازمین کو یکساں سکیل اور مراعات دی جائیں، ایڈہاک ازم اور کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ کیا جائے، میڈیکل الاونس کم ازکم 10000روپے ماہانہ کیا جائے، ہاؤس رینٹ الاؤنس جاری بنیادی تنخواہ پر بلاتفریق 50فیصد دی جائے، تمام ایڈہاک ریلیف بنادی تنخواہ میں ضم کرکے پے ریوائز کی جائے، تنخواہوں میں موجودہ کمرتوڑ مہنگائی کے تناسب سے 100فیصد اضافہ کیا جائے، ملک بھر میں ملازمین اور محنت کشوں کے ھوالے آئی ایم ایف کا اثر رسوخ ختم کیا جائے، صوبائی حکومت 2013 میں 5فیصد اور2015میں 2.5فیصد ایڈہاک ریلیف کی جگہ تمام ملازمین کو ایک ایڈوانس انکریمنٹ دینے کا اعلامیہ جاری کرے جس سے صوبائی حکومت پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا، آئے روز اخبارات اور سوشل میڈیا پر پنشن، سالانہ انکریمنٹ اور 60سالہ سروس کے خبریں آرہی ہیں وفاقی اور صوبائی اور صوبائی حکومتیں ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے اپنا پالیسی بیان جاری کے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والے بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ ہوسکے، انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کیا جائے اور ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک شروع کریں گے، واضح رہے کہ اس سے قبل گونمنٹ ہائی سکول نمبر 4مینگورہ ملابابا میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایپکا کے صدر علی رحمن، پنشنرز کے صدر فضل معبود، کلاس فور کے صدر سید خطاب، پبلک ہیلتھ کے سبحان علی، ٹی ایم اے حاجی فضل ربی اور دیگر نے خطاب کیا اور احتجاج میں بھر پور شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔