سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے اخبار فروش برکت علی نے مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا چار سالہ بیٹا ریحان ہاتھوں کی معذوری میں مبتلا ہے اور ان کا علاج پشاور کے پرائیویٹ ہسپتال میں ممکن ہے لیکن پیسے نہ ہونے کیوجہ سے ان کا آپریشن نہیں کر سکتے ،مخیر حضرات میری امداد کرکے میرے بچے کو معذوری سے بچائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادی افس میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا پیدائشی طور پر ہاتھ نہیں اُٹھا سکتا جس کے باعث وہ سکول جانے اور دیگر کام کرنے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ ان کا علاج ممکن ہے پشاور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں چیک اپ کیلئے لے گئے تھے ہسپتال والوں کا کہنا ہے کہ ریحان کے علاج پر 60 ہزار روپے خرچ آئے گا میں غریب ہوں اور اخبار فروخت کرتا ہوں مخیر حضرات میری امداد کرکے میرے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں میرے ساتھ اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے : 03488275689