سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ ان کا تعلق براہ راست قومی صحت اور قومی ترقی سے ہے عوام کی صحت اور علاج کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پورا کرے گی اسی طرح ہسپتالوں میں سہولیات اور عملے کی موجودگی کی صورت حال بھی بہتر بنائی جائے گی اس معاملے میں حکومت سے تعاؤن نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گاوہ سیدو شریف ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر وہاں موجود ڈاکٹروں، مریضوں اور انکے ساتھ آئے تیمار داروں سے باتیں کر رہے تھے اس موقع پرچیئرمین ڈیڈیک نے ڈاکٹروں اور مریضوں سے انکے مسائل بھی پوچھے اور انکے مناسب سطح پر ازالے کا یقین دلایا ڈی ایم ایس اور دیگر سینئرڈاکٹر بھی اس موقع پر موجود تھے فضل حکیم خان نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،وہاں داخل مریضوں کی عیادت کی اور انہیں مہیا سہولیات، ادویات اور مشکلات سے اگاہی حاصل کی مریضوں اور انکے لواحقین نے طبی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ ڈاکٹر دکھی انسانیت کیلئے مسیحا کا کر دار کریں اور مریضوں کی ایسی بے مثال خدمت کریں کہ وہ ہمیشہ ان کو دعائیں دیں انہوں نے کہا کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے عوام کی سہولت کیلئے 24گھنٹے مختلف شفٹوں کے اوقات میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنا نا ضروری ہے۔