سوات:قام پرست رہنما ملک ریاض احمد خان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ پختون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتون نے بھی سوات کا مختصر دورہ کیا اورملک ریاض احمد خان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ نیز ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور لوگوں نے بھی ملک ریاض احمد خان کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔