سوات (مارننگ پوسٹ) سوات ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 5 اور ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم کے گھر کے قریب موجود لکڑی کا پل خستہ حالی کا شکار کسی بھی وقت بڑی حادثے کا سبب بن سکتی ہے تفصیلات کیمطابق قصاب خانہ لرگو پل کے نام سے مشہور یہ پل جس کی ہر دفعہ مرمت پر مبینہ طور ہزاروں روپے گنوائے جاتے ہیں۔کروڑوں روپے کے سالانہ کی اس بجٹ سے اس مقام پر آر سی سی پل آسانی سے تعمیر کیا جاسکتا ہے مگر انتہائی کم لاگت سے آر سی سی پل تعمیر کرنے کے بجائے اسی پل پر مختلف پارٹیوں کے افراد ہر دفعہ مرمت کے نام پر لاکھوں روپے ضائع کرتے ہے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پل پر سینکڑوں سکول بچے اور بچیاں سکول و کالج جاتی ہے اور اس پل سے گاوں لنڈیکس ،امانکوٹ اور فیض آباد کے ہزاروں لوگ بھی اس پر گزرتے ہے پل کی لکڑی کے تختے اور رسی ٹوٹ پوٹ کا شکار ہے جو کسی بھی وقت بڑی حادثے کا سبب بن سکتی ہے
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی ایم پی اے مینگورہ شہر میں کروڑوں روپے مختلف منصوبوں پر لگا رہے ہیں مگر اس خستہ حال پل جو اس کے گھر کے قریب ہے پر چھپ ساد لی ہے عوامی حلقوں نے ممبر صوبائی اسمبلی جناب فضل حکیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اس پل کے لئے فنڈز منظور کرکے آر سی سی تعمیر کیا جائے، لوگ بھی چندہ جمع کرکے اس پر آر سی سی پل تعمیر کرسکتے ہیں کیونکہ روزانہ ہزاروں کے حساب سے علاقے کے لوگ اس پل پر جاتے ہیں، کیونکہ یہ پل لنڈیکس اور امانکوٹ گاوں ملانے کا یہ واحد ذریعہ ہے۔
پل کی تعمیر زیادہ مہنگا نہیں مگر شائد حکام کسی حادثے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد ہی اس پل کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا ۔