سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں دو فریقین کے درمیان گھریلو تنازعہ پر فائرنگ میں 6افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں فریقین کی فائرنگ اور جھگڑے میں عرفان، شیر علی، ابرار، اسرار، علی محمد، عثمان علی زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔