سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ اشاڑے شاہ ڈھیرئی میں17سالہ لڑکی کی خودکشی۔
وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔لاش ورثاء کے حوالے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ (اب) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بندوق سے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نےلاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی