سوات:ملک بھر کی طرح سوات میں بھی فرانس میں نبی مہربان ﷺ کے شان میں ہونے والے گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز نشاط چوک مینگورہ میں پختون ایس ایف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں پختون ایس ایف جہانزیب کالج کے صدر لطیف شاہ، جنرل سیکرٹری زریاب، زہیب یوسفزئ، عدنان ننگیال سمیت طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، طلباء نے پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پر نبی مہربان سے محبت اور مذکورہ خاکوں کے مذمتی نعرے درج تھے.
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لطیف شاہ نے کہا کہ ہم احتجاجاً فرانسسی مصنوعات سے بائیکاٹ کرتے ہیں، توہین رسالت کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کریں اخر میں نبی کریم ﷺ محبت میں نعرہ بازی بھی کیا گیا۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سوات کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
