سوات:منگلورپولیس کی کارروائی،پولیس وین پر حملہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتارکر لیا گیا۔ایس ایچ او منگلور اسلم خان کے مطابق تین ماہ قبل نامعلوم افراد نے منگلور پولیس وین پر رات کے اندھیرے میں فائرنگ کی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار، زخمی ہوا تھا۔منگلور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ سجاد فرار ہونے میں کامیاب ہواتھا۔ گروہ کے سرغنہ کے خلاف کئی ماہ سے پولیس چھاپے مار رہی تھی۔
سوات:تین ماہ قبل منگلور پولیس وین پر فائرنگ کرنے والا مجرم گرفتار
