(سوات) سوات سیدوشریف پولیس نے چوری کی الزام میںگرفتار تین خواتین پر سرعام تشددکر دی ۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار اور ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف نے خواتین پر تھپڑوں اور لاتوں کی بارش کردی ۔
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ گرفتار خواتین کو سرعام مارنا غیرقانونی اور غیراخلاقی اقدام ہے ۔ ایس ایچ او اور اہلکار گرفتار تین خواتین کو لوگوں کے سامنے مارنے کے ساتھ ساتھ گالیاں بھی دیتے رہے ۔