سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے حکام پر واضح کیا ہے کہ عوام کے علاج اور طبی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ اکثر بیماریاں گندے ماحول اور ناقص پانی سے پھیلتی ہیں اسلئے ڈبلیو ایس ایس سی کو بھی اس حوالے سے زیا دہ فعال بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے متنبہ کیا کہ غریب عوام کا علاج اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بالکل اسی انداز میں ہونا چاہئے جس طرح وی آئی پی لوگوں کو ملتی ہیں آئندہ اس بارے میں عوامی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے گا اسی طرح انہوں نے ایم ایس سیدو گروپ ہسپتال سعداللہ خان کو واضح طور پر ہدایت کی کہ کیجولٹی میں زیر تعمیر سرجیکل آئی سی یو کو جلد از جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے جو موجودہ وقت کی اشد ضروریات میں ایک ہے وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں سیدو ہسپتال اور واسا کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ پورے ملاکنڈ دویژن میں سیدو ہسپتال کا یہ پہلا جدید ترین سرجیکل آئی سی یو ہوگا جس میں جدید وینٹی لیٹر کی سہولت موجود ہوگی جس سے عوام بہتر انداز میں مستفید ہونگے اجلاس میں ایم ایس سیدو ہسپتال کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیئرمین اختر خان بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے ایم ایس سعداللہ خان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری علاج کے ضمن میں جتنی زیادہ سہولت دی جاسکے دیں اور تمام عملہ ٹیم ورک کی طرح اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں فضل حکیم خان نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں خصوصاً ینگ ڈاکٹرز کی عمدہ خدمات سے مطمئن ہیں کیونکہ وہ بہت محنت سے کم عمری میں اس مقام تک پہنچے ہیں اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی محنت اور ایمانداری سے ادا کرتے رہے ہیں ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں اور جو ایماندار نہیں اور کام چوری کرتے ہیں ہم انہیں سختی سے خبردار کرتے ہیں کہ اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کاروائی ہوگی فضل حکیم خان نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ برن یونٹ سے کافی لوگ مستفید ہورہے ہیں جو خوش آئند بات ہے برن یونٹ کے قیام سے پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے انہوں نے سوات بھر کے ہسپتالوں کے حکام کو مزید ہدایت کی کہ وہ اپنے نرم گرم دفاتر میں بیٹھ کر گرم مشروبات سے لطف اندوز ہونے کی بجائے اوپی ڈی اور وارڈوں میں جاکر مریضوں کی احوال پرسی کریں اور مختلف شعبوں کا چکر لگائیں انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کو بھی ہدایت کی کہ مینگورہ اور سیدو شریف کے تمام گلی کوچوں اور بازاروں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ادارے کو فعال بنائیں اور افسران کے کان کھینچیں انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ واسا کے افسران کو اپنے دفاتر کی بجائے فیلڈ میں نظر آنا چاہئے تاکہ میونسپل ورکر بھی جان لڑا کر صفائی اور آبنوشی کا کام پورے اخلاص کے ساتھ سرانجام دیں کیونکہ ان دونوں سہولیات کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے ہے۔
کیجولٹی میں زیر تعمیر سرجیکل آئی سی یو کو جلد از جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے،فضل حکیم
