مینگورہ : یونیورسٹی آف سوات نے ڈاکٹر فضل معبود کی شعبہ کمسٹری میں بطور پروفیسر تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا ھے جنہوں نے گزشتہ روز اپنا چارج سنبھال لیا. تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود اس سے پہلے نزوہ یونیورسٹی عمان میں تدریسی اور تحقیقی فرائض انجام دے چکے ہیں. اس کے علاوہ انہوں نے بطور اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ملاکنڈ اور یونیورسٹی آف پشاور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا چکے ہیں. ڈاکٹر فضل معبود, شعبہ کمسٹری میں بین الاقوامی طور پر معروف محقق ہے جن کے کام کو کافی پزیرائی مل چکی ہے. یونیورسٹی آف سوات میں ان کی تعیناتی تدریس اور تحقیق کی شعبہ میں بہتری کا باعث بنے گی.
ڈاکٹر فضل معبود سوات یونیورسٹی میں شعبہ کمسٹری میں بطور پروفیسر تعینات ، اعلامیہ جاری
