چور گروہ کی خواتین کی گرفتاری کے وقت تشدد کیس میں گرفتار سابق ایس ایچ او سیدو شریف اور دیگر پانچ اہلکاروں کو جیل بھیج دیا گیا۔ گذشتہ روز چور گروہ کی خواتین کو گرفتاری کے وقت ایک اہلکار نے تھپڑ رسید کیا تھا اور گالی دی تھی۔ واقع کے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ اُو اور پانچ اہلکاروں کے خلاف اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز مجسٹریٹ نے ان کو یک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حولے کیا تھا۔ جمعہ کو ان اہلکاروں کو دوبارہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مجسٹریٹ نے تمام اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔