سوات میں مزید 14افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3994 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مزید ایک مریض صحت یاب ہوگیا جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3791 ہوگئی۔ اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 77 ہے۔ 1181مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔