(سوات)نوازشریف کڈنی اسپتال سوات میں میں گردوں کا عالمی دن منایا گیا۔ا س حوالے سے ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے واک کیا جس کی قیادت ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے کی۔ شرکا نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر گردوں کے مرض اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی نعرے درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام رحمانی نے کہاکہ گردوں کے امراض سے بچاؤ کے لئے احتیاطبی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔ انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے ہی خودکو مہلک امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔