سوات ( مارننگ پوسٹ) ضلع کونسل سوات کا اجلاس ممبران نے مسائل کے انبار لگا دئیے ،گذشتہ روز ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلع ناظم محمد علی شاہ منعقد ہوا جس میں نائب ناظم عبدالجبار خان کی اجازت سے ممبران نے مردوں اور زنانہ کے فنڈ ز کی تقسیم، افسران کی غیر حاضری، مضر صحت پاپڑ کی فروخت ،سیونگ مشینوں کی تقسیم پر تحفظات ،این ایچ اے کی جانب سے عوام کو اذیت دینے کی مذمت اور دیگر مسائل پر تفصیل سے بحث کی ممبران ناہید اختر،شاہد علی خان ،ملک فضل ربی ،نادر شاہ،انبیہ خان ،عبدالمالک ،سراج خان،ثناء اللہ فاروقی ،راحت علی خان ،رفیق الرحمان اور اپوزیشن لیڈر احمد خان ،ڈاکٹر بخت ناز نے بحث میں حصہ لیا ضلع ناظم محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 سالوں میں بجٹ ممبران نے متفقہ طور پر منظورکیا ہے اس میں کوئی امر باقی نہیں رہی ،وزیر اعظم فنڈز کی تقسیم مشاورت سے کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران آج ضلع کونسل سوات کے دوسرے روز کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر کونسل اجلاس ان افسران کے دفتر میں منعقدکریں گے۔کونسل نے انڈیا کی ہٹ دھرمی کی مذمت کی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونے کا عزم کیا ۔اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا کہ ضلع میں میرا حیثیت اپوزیشن لیڈر کا ہے ۔تمام ممبران ہمارے لئے قابل احترام ہیں انہوں نے کہا کہ کونسل کے اندر مسائل افہام وتفہیم سے حل کریں گے ۔خواتین ممبران نے کہا کہ ہمارے فنڈز میں خرد برد کی گئی ہے اور ہمارے فنڈز کے تحت سیونگ مشین نہیں دئیے گئے ہیں اس سلسلے میں تحقیقات کی جائے ۔ضلع ناظم نے فنڈز وغیرہ کے حوالے سے کمیٹی کے ذریعے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
ضلع کونسل سوات کا اجلاس ممبران نے مسائل کے انبار لگا دئیے،سیونگ مشینوں کی تقسیم پر تحفظات
