سوات میں کورونا میں مزید تیزی۔ مزید دو مریض جاں بحق اور34افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 134ہوگئی۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد4442ہوگئی۔مزید ایک مریض صحت یاب ہوگیا، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد3973ہوگئی۔1647مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد335ہے۔
سوات میں کورونا سےمزید 2 مریض جاں بحق جبکہ 34افراد میں وائرس کی تصدیق
