سوات :تحصیل مٹہ کے معروف چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر علی اکبر کرونا کی وجہ سے وفات پا گئے ھیں۔
صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلعی ہیڈکواٹر ہسپتال سوات کے سینئر میڈیکل آفیسر علی اکبر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور گزشتہ 2ہفتوں سے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں داخل تھے۔
پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ اب تک صوبے میں 66 ڈاکٹر کورونا وبا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔
پی ڈی اے نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اب تک کسی بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ملازم کو نہ تو شہدا پکیچ دیا ہے اور نہ ہی ہیلتھ ملازمین کو کرونا رسک الاونس دیا ہے۔
میڈیکل آفیسر علی اکبر کو ابائی قبرستان مٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ذاکرخان شہید ہسپتال مٹہ میں ایم ایس ڈاکٹر سرجن سلطان سکندر کے زیر صدارت اہم تعزیتی اجلاس منعقد کی گیا جس میں ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ کے چسٹ سپشلسٹ ڈاکٹر علی اکبر کی وفات پر غمزدہ خاندان کیساتھ دلی تعزیت کیاگیا اور مرحوم کے مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے مٹہ ہسپتال میں 24 سال سے عوام کی تاریخی اندازاور انتہائی خوش اسلوبی کیساتھ خدمت کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی گی اجلاس میں کہا گیا کہ مٹہ ہسپتال کے تمام میل فی میل ڈاکٹرز اور تمام میل اور فی میل سٹاف دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کیساتھ انکے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے