خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں آج سے دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع ہوگیا.محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 5 فیصد کم کورونا مثبت کیسز والے اضلاع میں باقاعدہ سکولز کھل گئے،ضلع سوات ،چترال،دیر،ہنگو ،کوہستان اور دیگر اضلاع میں تعلیمی سلسلہ بحال ہو گیا ہے اور ان اضلاع میں نجی اور سرکاری سکولز سمیت مدارس بھی کھل گئے۔