سوات(مارننگ پوسٹ)عیدالفطرکے موقع پر سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا، سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی موج مستیاں، رش کی وجہ سے کئی سیاحوں کو مشکلات کاسامنا کئی سیاحوں نے سڑکوں پر رات گزاریں، تفصیلات کے مطابق عید الفطرکے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے سیاحتی علاقے سوات کا رک کرلیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید کے چاردنوں میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں سوات میں داخل ہوئے،جس میں پانچ لاکھ تک سیاحوں نے سوات کے سیاحتی علاقوں کی سیر کی سیاحوں نے دریائے سوات کے کنارے بھی ڈھیرے ڈالے بنگڑے ڈالے یخ پانی سے لطف اندوز ہوئے اسطرح ہزاروں سیاحوں نے ملم جبہ کے چیئر لفٹوں میں سفرکی سیاحوں نے ، کلام،بحرین، مدین، مرغزار اور دیگر سیاحتی علاقوں کی سیر کی سوات کے سڑکوں پر ہزاروں گاڑیوں نے سفرکیا۔ رش کی وجہ سے ہوٹلوں میں جگہ کم پڑگئی سیاحوں نے گاڑیوں میں رات گزاری چارگھنٹوں کاسفر سیاحوں نے دس سے بارہ گھنٹوں میں مکمل کیا سیاحوں کا کہنا سوات کا موسم انتہائی خوشگوارتھا بارش کی وجہ سے موسم سرد بھی ہوا مگر انہوں نے خوب مزا لیا، ضلع پولیس کے مطابق سیاحوں کی تحفظ اور ٹریفک کنڑول کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔