سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ڈڈتاروگے کے واحد پرائمری سکول میں اساتذہ کی کمی کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاج اور مین روڈ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ اہلِ علاقہ کے مطابق سکول میں اساتذہ کی کمی پو را کر نے کے لئے کئی بار شکا یتی درخواستیں محکمہ تعلیم کے پا س جمع کر ائیں مگر ایک سازش کے تحت درخواستوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔ ڈڈ تاروگے کے ولیج نا ظم حبیب اللہ، بخت زیب، کو نسلر محمد عالم اور عالم شیر نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ سکول میں دوسوپچا س سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، مگر ایک سازش کے تحت سکول سے تین اساتذہ کو ٹر انسفر کیا گیا اور ان کی جگہ ابھی تک خا لی ہے جس کی و جہ سے بچوں کا تعلیمی سال ضا ئع ہو رہاہے۔
خوازہ خیلہ کے واحد پرائمری سکول میں اساتذہ کی کمی، بچوں کا تعلیمی سال ضا ئع ہونے کا خدشہ
