سوات(مارننگ پوسٹ)پی ایف یو جے کے زیر اہتمام دوروزہ سیمینار آج ہوگا، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی مہمان خصوصی ہوں گے، صحافیوں کے مسائل اور میڈیا ہاؤسز کو درپیش مسائل کے حوالے فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں چیئرمین شہزاد عالم کے زیر صدارت دو روزہ کانفرنس آج بروز ہفتہ اور اتوار ہوگی، جس میں پی ایف یو جے کے مرکزی صدر پرویز شوکت، جنرل سیکرٹری راجہ ریاض، شمیم شاہد، ضیاء الحق سمیت کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں سے سینئر صحافی شرکت کریں گے اور آج پہلے سیشن میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی مہمان خصوصی ہوں گے، دوسرے سیشن میں ضلع ناظم محمد علی شاہ جبکہ دوسرے روز سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام مہمان ہونگے۔