سوات(مارننگ پوسٹ) سوات،اے این پی سوات کے زیر اہتمام باچاخان اورولی خان کی برسی کے حوالے سے فیض آباد میں میں تقریب کا انعقاد،کارکنوں کی بڑی تعدادمیں شرکت،باچاخان اور ولی خان ایک نظریئے اور فلسفے کا نام ہے،باچاخان اور ولی خان نے ہمیشہ پختونوں کے اتحاد اور ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد کیا،کارکن باچاخان اور ولی خان بابا کے مشن کوگھر گھر پہنچائیں ضلعی صدر ایوب خان،اُمیدوار تحصیل مئیر مٹہ عبدالجبار خان،ایم پی اے وقاراحمد خان،جنرل سیکرٹری خواجہ خان،اور سابقہ تحصیل ناظم اکرام خان کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی باچاخان اور ولی خان کی برسی فیض آباد میں مقامی شادی ہال سیدوشریف میں منائی گئی برسی تقریب میں ضلع بھر سے اے این پی کے راہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اے این پی ایوب خان اشاڑی،تحصیل مٹہ میئر کے لئے نامزد اُمیدوار عبدالجبار خان گلالہ نیایم پی اے وقاراحمد خان،جنرل سیکرٹری خواجہ خان،اور سابقہ تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ باچاخان اور ولی خان نے ہمیشہ پختونوں کے حقوق کے لئے بات کی ہے اور اس مقصد کے لئے اُنہوں نے جیل کاٹی ہے اپنی زندگی بھی اس مقصد کے لئے وقف کی تھی باچاخان کا فلسفہ آج بھی زندہ ہے اور اُن کے مخالفین کا کوئی نام ونشان باقی نہیں ہے باچاخان کا فلسفہ زندہ ہے اور تاقیا مت زندہ رہے گاجن لوگوں نے مظالم کی وہ آج گمنام ہے لیکن باچاخان کا فلسفہ آج بھی زندہے اُنہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ باچاخان کے فلسفے پر خود بھی عمل کریں اور باچا خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔برسی کے موقع پر باچاخان اور ولی خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خیراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اے این پی کے کارکنان کو بتایاگیا کہ عوامی نیشل پارٹی بلدیاتی انتخابات کے میں بھر پور شرکت کری گی اور بعض کارکنوں کو ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ ضلع سوات کے دیگر تحصیلوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
سوات میں باچاخان اورولی خان کی برسی منائی گئی
