مینگورہ:عوامی نیشنل پارٹی کے ممبرپراؤنشل کمیٹی میاں گل عمرفاروق نے کہاہے کہ ڈی سی سوات بلدیاتی الیکشن پر اثرانداز ہورہاہے انہیں تبدیل نہ کرنا بلدیاتی الیکشن میں حکومت کی مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہے،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے میانگل عمرفاروق نے کہاکہ صفاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کراناہوتو اس مقصد کے لئے ڈی سی کو تبدیل کرنا وقت کا اہم ترین تقاضابن چکاہے،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اس ضمن میں متعلقہ حکام فوری اقدامات اٹھائیں۔
سوات میں شفاف بلدیاتی انتخابات کے لئے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کرنا وقت کا اہم ترین تقاضابن چکاہے۔ میاں گل عمرفاروق
