مینگورہ:عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے،تحصیل بابوزی مئیرکی نشست کیلئے نثارخان،ویلیج کونسل فیض آباد سے جنرل کونسلر کیلئے ظفراقبال،کسان کونسلر کیلئے شاہدعلی،ہوتھ کونسلر کیلئے شاہ حسین اور دیگر نے ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ کاغذات جمع کرادئے،اس موقع پر ممبرتحصیل کونسل برکت علی سمیت پارٹی کےدیگرعہدیداراور کارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجود تھی،نامزدامیدواروں
کا کہنا تھاکہ ان کامقصدعوام کی خدمت اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ وہ عوامی مسائل سے آگاہ ہیں جن کے حل کے لئے وہ میدان میں نکلے ہیں،پارٹی کارکنوں اورعوام کے تعاؤن سے کامیابی حاصل کریں گے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کومایوسی اور محرومی کے سواکچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ اِس وقت عوام عوامی نیشنل پارٹی کی طرف پرامید نظروں سے دیکھ رہے ہیں،ھم انہیں مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کی حقیقی نمائندگی اور ترجمانی کریں گے۔
مینگورہ:عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے
