ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے ضلع بھر میں غیر قانونی نجی ایمبولینسوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ٹریفک پولیس اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام نجی ایمبولینس سے ریوالونگ لائٹس اور ایمبولینس والے سائرن فوری ہٹائے جائیں۔ اس سے پہلے عوامی شکایات پر ڈی سی نے نجی ایمبولینس کو 15 فروری تک رجسٹریشن کرنے کا حکم دیا تھا۔
غیر قانونی نجی ایمبولینسوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا
