سوات : پاکستان تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان اورعزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل بابوزئی سمیت پورے سوات میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی، پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدواروں کو تاریخی کامیابی حاصل ہوگی، سوات کے عوام پاکستان تحریک انصاف سے والہانہ محبت رکھتے ہیں عوام تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سوات کے لوگوں نے تحریک انصاف کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کاتہیہ کررکھاہے، انشاء اللہ عوام اپوزیشن جماعتوں کو ایک بارپھر بدترین شکست سے دوچار کردیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدواربرائے میئرتحصیل بابوزئی شاہدعلی خان کی پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے موقع پر ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی سلیم الرحمان، نامزدامیدوارشاہدعلی خان اوردیگرنے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سوات کے لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کاساتھ دینے کاتہیہ کررکھاہے، عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 4کے ہزاروں افراد اپناقیمتی ووٹ شاہدعلی خان کے حق میں استعمال کریں گے، انشاء اللہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کریں گے دونوں ممبران اسمبلی نے واضح کہا کہ عوام تحریک انصاف کی حکومت سے مطمئن ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں جنون ثابت کریں گے کہ عوام عمران خان اوروزیراعلیٰ محمودخان کے ساتھ ہیں سوات تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ اور اہم مورچہ ہے۔