مینگورہ: تحصیل چارباغ سے تحریک انصاف کے ناراض اورنظریاتی رہنماء نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا،انتخابی مہم بھی شروع کردی،خودساختہ اور من مانے فیصلے ماننے سے انکارکردیا،اس حوالے سے پارٹی کے ناراض رہنما خواجہ محمد قاسم نے بتایا کہ پارٹی کوسوات میں فعال بنانے میں ان کا اہم کردارہے جبکہ عوام اور علاقے کی خدمت میں پیش پیش رہاہے مگرجب ٹکٹ کا معاملہ آیا تو ایم این اے،ایم پی اے اور پارٹی کی صوبائی قیادت نے من مانے اور من پسند فیصلے شروع کئے،ہم نے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی مگر ہمیں نظراندازکردیاگیاجس کے بعد عوام اور ساتھیوں نے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا،انہوں نےکہاکہ میں نے تحصیل چارباغ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے کاغذات جمع کرادئے اور انتخابی نشان لے کر مہم بھی شروع کردی جس کے دوران عوام کی جانب سے ساتھ دینے کی بھرپور یقین دہانی ہورہی ہے اہل علاقہ نے ووٹ دینے کا وعدہ کیااور ساتھ میرے لئے مہم بھی چلارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری تحصیل سے اس وقت مجموعی طور پر مئیر کی نشست کیلئے دس امیداورمیدان میں ہیں تاہم عوام ہماری طرف پرامید نظروں سے دیکھ رہے ہیں جنہیں ہم کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے،عوام جانتے ہیں کہ پینتیس سال سے کون ان کی خدمت کررہاہے اس لئے وہ ہمیں سپورٹ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی مگر آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی اور عملی کام شروع کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ علاقے اورعوام کے بنیادی مسائل سے آگاہ ہوں علاقے کی ترقی اور مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے ہمارے پاس ایک جامع پروگرام موجود ہے جسے الیکشن جیتنے کے بعدعملی جامہ پہناکر عوام کی ترجمانی اور نمائندگی کا حق ادا کروں گا،