سٹی کونسل بابوزئی سے میئرکے اُمیدوار و سابق ایم پی اے محمدا مین نے کہا ہے کہ تحصیل بابوزئی کی گلی گلی، کوچے کوچے میں غیور عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کل ترازو پر ٹھپے لگا کراپنے لئے ”عام آدمی کا میئر“ منتخب کریں گے اور اپنے بنیادی مسائل حل کرائیں گے۔ مینگورہ میں انتخابی مہم کے آخری جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے ہی وہ تحصیل بابوزئی اور اس کے عوام کی ترقی کے لئے ایک ماہر ٹیم کے ساتھ کام شروع کریں گے۔ میئر کی مدت میں اس تحصیل کو ماڈل تحصیل بنائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل گھروں سے نکل کر ترازو پر مہر لگا کر بابوزئی کی ترقی و خوشحالی کا آغاز کریں۔
عوام کل ترازو پر مہر لگاکر”عام آدمی کا میئر“ منتخب کریں،محمد آمین
