سوات:تھانہ غالیگے کی حدود میں واقع پہاڑی علاقہ چڑی بابا میں دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او روشن علی خان کے مطابق اِفطار کے وقت فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فریق سے نعیم خان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ اس فریق کی فائرنگ سے دو سرے فریق کے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پانچوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے علاقہ میں پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔