سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اورملحقہ علاقوں میں تیز طوفان کے بعد ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔روزہ افطار سے چند منٹ پہلے تیز ہوائیں اور طوفان کے بعد ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔یوں شدید گرمی کا زور کچھ حد تک کم ہوگیا۔