مینگورہ (مارننگ پوسٹ) سوات میں کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول کے بینر تلے تمباکو کا عالمی دن منایاتمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے 31مئی کو پچاس سےزائد سول سوسائٹی کی نمائندہ تنظیمیں کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول کے بینر تلے انسداد تمباکو کا عالمی دن منایاگیا
عوامی ویلفیرسوسائٹی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انسداد تمباکو کا عالمی دن منایاجس میں عالمی ادارہ صحت کے اس سال کے نصب العین ” ماحول کو محفوظ بنائیں ” کو اجاگر کیاگیااور سوات پریس کلب تک واک کا اہتمام کیاجن میں انسداد تمباکو کے خلاف بیداری ، سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ،سمیت تمباکو کی دوسری مصنوعات جیسے ای سگریٹ نسوار،گٹکا ، ویلو وغیرہ کیخلاف عوامی شعور کو اجاگر کیا گیا اور سول سوسائٹینے تمباکو سے ہونے
والے عوامی صحت کے نقصانات ،صحت بجٹ پر تمباکو کی وجہ سے پڑنے والے اضافی بوجھ اور تمباکو سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔