سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر میں آلودگی پیدا کرنے والے گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون شروع،150 سےزائیدرکشوں کی چیکنگ ، قومی ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کرنے والے 30 رکشوں کو جرمانہ،محکمہ وی ای ٹی ایس (VETS) سوات کےآفیسر امتیاز احمد نے کہا کہ ہم پہلے دن ٹو سٹروک رکشوں کی چیکنگ کر رہے ہیں جو ماحول کی آلودگی کا اہم سبب بن رہے ہیں جس میں کاربن مونو آکسائڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، نہ صرف ماحولیاتی بلکہ انسانی صحت پر بھی منفی اثرانداز ہوتا ہے ،کریک ڈاون آلودگی کی وجہ بننے والی گاڑیوں پر قابو پانے کے لئے آخری گاڑی تک جاری رہے گا ، ٹو سٹروک گاڑیوں کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں، .گاڑیوں کی شور کی سطح بھی جانچ کر رہے ہیں۔جو بھی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کریں گے ان کے ہر ہفتے میں دو دن گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور نگرانی کی کارروائی کریں گے،
مینگورہ شہر میں آلودگی پیدا کرنے والے گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون شروع،30 رکشوں کو جرمانہ
