عوامی شکایات پر نو منتخب چیئرمین سیدو شریف گل کدہ بخت زادہ کا واسا افسران سے اہم ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔گزشتہ روز ویلج کونسل گلکدہ کے چیئرمین بخت زادہ خدائی خدمتگار نے گل کدہ میں پانی کی قلت اور صفائی کے بارے میں واسا کے جی ایم آصف خان اور واٹر سپلائی انچارج کاشف خان سے ملاقات کی۔اس موقع پرواسا حکام نے گل کدہ میں پانی کے فراہمی اور صفائی کے لئے خصوصی اقدامات کے یقین دہانی کرائی۔