اگست ماہ کے اواخر میں منعقد ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 29 اگست تا 2 ستمبر 2022ء پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کے انعقاد، تیاریوں اور اس سے منسلک انتظامی و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے لیے 400 ایریا انچارج اور 97 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1864 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں، جو مجموعی طور پر 463462 بچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گے۔