سوات (مارننگ پوسٹ )مٹہ پولیس نے دو اہم شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ کے مطابق ایک اطلاع پر چھاپہ مار کر روپوش شدت پسندوں عبدالستار اور عمر غنی کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں شدت پسندوں پر فورسز پر حملوں کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق ایک گرفتار ملزم عبدالستار پریشر ککر بم بنانے کا ماہر بھی ہے ۔