سوات:جمہوریہ ترکیہ کے امدادی و فلاحی ادارے ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر محسن بلچی کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات سوات: جمہوریہ ترکیہ کے امدادی و فلاحی ادارے ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر محسن بلچی نے سیدو شریف سوات میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، چیف ایگزیکٹو واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی سوات انجنئیر شیدا محمد اور دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سوات کی ترقی اور مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں میں ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی کی معاونت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران ضلع سوات میں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی قلت، انرجی ذرائع میں کمی سے بجلی کی کمی اور پسماندہ طبقات خصوصاً ٹرانسجنڈر کے لئے روزگار کے حصول میں حائل مشکلات پر گفتگو کی گئی۔ کنٹری ڈائریکٹر محسن بلچی نے اس موقع پر معاونت فراہم کرنے کے لئے ذرائع تلاش کرنے پر اتفاق کیا اور کہنا تھا کہ ٹرکش ادارہ مینگورہ گریویٹی واٹر سکیم، مینگورہ ڈگری کالج کی سولرازیشن، اور ٹرانسجنڈر کو برسرِ روزگار کرنے کے لئے ادارے کے قیام میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس ضمن میں معاونت فراہم کرے گا۔ دورے کے موقع پر کنٹری ڈائریکٹر محسن بلچی نے مینگورہ شہر کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے مہمان کو روایتی تحائف پیش کی۔