سوات میں پائیدار امن کے لئے مظاہرہ اور مارچ کرنے والے افراد کے خلاف خوازہ خیلہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے سیل کردی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے سول سو سائٹی کے نوجوان رہنما غیرت خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 16mpo, 504, 506, 149, 780 A,,124A, 124 bدفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے پُرامن مظاہرین پر مقدمات کے اندراج پر سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اگر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی، تو سخت احتجاج کیا جائیگا۔ سول سو سائٹی کے رکن محمد رحمان کے مطابق جس ڈی ایس پی کو زخمی اور اِغوا کیا گیا تھا، ان شدت پسندوں کے خلاف تو ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، مگر جو لوگ پُرامن احتجاج کر رہے تھے، ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔