مینگورہ: مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ امانکوٹ عوام نےبجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے اندراج کے خلاف آج بروز پیر واپڈا دفتر سیدو شریف کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا اس موقع پر علاقہ عمائدین نے کہا کہ واپڈا نے اگست کے مہینے بجلی بلوں میں ناروا ٹیکس بیج دیا ہے اگر حکومت ہم سے بجلی بل بغیر ٹیکس وصول کر تے ہے تو ٹیک ہے ورنہ ہم بجلی بل جمع نہ کر نے پر مجبور ہو جائینگے حکومت نے تاجر برادری کو ٹیکس معاف کیا ہے لہٰذا عام آدمی کوبھی بجلی بلوں میں ٹیکس معاف کیا جائیں عوام صبح 10بجے امانکوٹ سے احتجاج کے شکال میں روانہ ہو نگے اور مسجدوں میں اعلانات بھی کروائیں گے اگر حکومت نے بلوں سے پی ایف اے کا خاتمہ نہیں کیا تو ہمارے احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔