سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے لئے اعزاز ،اتھلیٹکس کھلاڑی حمیداللہ نے ملاکنڈ ڈویژن کے سطح پر تاریخ رقم کردی، 5.8انچ ہائی جمپ لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق کبل سپورٹس گراونڈ میں کھیلا جانے والا انٹر سکولز ڈویژنل اتھلیٹکس چمپین شپ خپل کور ماڈل سکول نے جیت لیا۔ ہائی جمپ میں خپل کور ماڈل سکول کے حمیداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی،انہوں نے 5فٹ 8 انچ ہائی جمپ لگاکر تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ بنا لیا اسی طرح شاٹ پٹ میں عدنان خان نے پہلی، x4400 میٹر ریس میں حارث،طارق،وسیم،نصراللہ نے پہلی ،ٹرپل جمپ میں حمیداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ملاکنڈ ڈویژن کے سطح یہ چمپیئن شپ جیت لیا ۔ کبل سپورٹس گراونڈ میں ہونیوالے اتھلیٹکس چمپیئن شپ مقابلوں کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس سیکرٹری ریاض احمد اور ڈپٹی سیکرٹری نیک زادہ تھے۔ آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
سوات اتھلیٹکس کھلاڑی نے 5 فٹ 8 انچ ہائی جمپ لگا کر ریکارڈ بنا لیا
