ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ پروگرام کیلئے قرض منظور ہوا ہے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اوارنگزیب نے صدر اے ڈی بی سے ملاقات کے دوران درخواست کی تھی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے، قرض کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کے منصوبوں پر خرچ ہو گی ۔
بینک کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا۔