شانگلہ : صحت بخش غذا صحت مند ماؤں اور بچوں کے حوالے سے ڈی ایچ او آفس الپوری میں ایک سیمینار کا اہتمام پروگرام کے آخر میں آگاہی واک کا اہتمام تفصیلات کی مطابق خوشحال پاکستان بچوں کی بہتر غذائیت اور اچھی زندگی کیلئے سماجی رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے آج ڈی ایچ او آفس الپوری میں ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ جسمیں ڈی ایچ او الپوری نز رمحمد خان نشو و نما پر وگرام کے عبدالصمد خان لالا ، ڈاکٹر کمال زادہ ڈاکٹر امیہ عالم محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی ایل ایچ ڈبلیو اور ایل ایچ ویو، علماء کرام صحافیوں اور عوام نے شرکت کی ۔ ڈی ایچ او الپوری نزر محمد نے پروفیشنل اورنان پروفیشنل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند ما ئیں خوشحال پاکستان کی ضمانت بن سکتی ہے تاہم صحت مند بچوں کیلئے ماں کا صحت بخش غذا ضروری ہے تا کہ مشکل میں یہ بچے ہر قسم بیماریاور آفت سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ یہ پیغام ہر گھر تک پہنچنا چاہیے کہ صحت مند بچوں کی پیدائش اور پرورش کیلئے کوئی مشکل چیزیں ضروری نہیں تا ہم حفظان صحت کے اصولوں اور ایک بہترین صحت دی جاسکتی ہے انہوں نے تمام پر وفیشنل پر زور دیا کہ وہ گھر گھر گاؤں گاؤں میں یہ پیغام پہنچا ئیں کہ صحت بخش غذا ہی صحت مند بچوں کی ضمانت دے سکتی ہے اس سے پہلے نشو و نما پروگرام کے کواٹینٹر خان لالا نے پروگرام کے اعراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور نشو و نما پروگرام کی بہترین حکمت عملی سے صحت مند بچوں کا ڈیٹا پیش کیا۔ انہوں نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا پروگرام کے اختتام پر ایک واک منعقد ہو ا واک میں شریک لوگوں نے بینر زاٹھائے تھے جس پر خوشحال پاکستان صحت مند بچوں اور بہترین غذا کے نعرے درج تھے۔
شانگلہ : صحت بخش غذا صحت مند ماؤں اور بچوں کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام
