سوات:گزشتہ روز خپل کور فاؤنڈیشن کے جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس زیرِ صدارت شجاع الملک سرپرست خپل کور فاؤنڈیشن سوات بمقام خپل کور نرسنگ کالج شیراڑئی میں منعقد ہوا، جس میں جنرل باڈی کے تما م شرکا نے شرکت کی۔ محمد علی ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن نے ادارے کی گذشتہ سال کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی اورمالی سال2025-26ء کا بجٹ پیش کیا گیا۔ اجلاس کےآخر میں ممبران نے خپل کو ر نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کالج سوات کے نئے بننے والے عمارت اور خپل کور آڈیٹورئم کا دورہ کیا۔