ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے 115 کالجز اور ہسپتال نئے انتظامی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دے دی، اس ضمن میں حکومت نے پہلے مرحلے میں صوبے کے 15سو سرکاری سکولوں کو نئے انتظامی ماڈل کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور اداروں کی خودمختاری میں اضافہ کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سکولوں کو زیادہ موثر طریقے سے چلانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبے کے 57 کالجز اور 58 ہسپتالوں کو نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت لایا جائیگا۔
اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو تفصیلی بریفنگ دے دی گئی ہے جبکہ تمام انتظامی امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس طرح تیسرے اور چوتھے مرحلے میں مزید سکولوں، کالجز اور ہسپتالوں کو نئے انتظامی نظام میں شامل کیا جائیگا اس کیلئے متعلقہ محکموں سے جامع فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے 115 کالجز اور ہسپتال نئے انتظامی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دے دی، دوسرے مرحلے میں صوبے کے 57 کالجز اور 58 ہسپتالوں کو نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت لایا جائیگا۔