سوات(مارننگ پوسٹ نیوز) سوات میں نئے حلقہ بندیوں سے کئی امیدواروں کو فائدہ عوامی نیشنل پارٹی کے عبداللہ یوسفزئی پی کے 4کے لئے واحد اومیدوار کے طورپر سامنے آگئے، تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لئے کئی پارٹیوں نے صوبائی وقومی اسمبلیوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیاتھا جس میں سابقہ پی کے 81اور موجودہ پی کے 4کے لئے تین امیدوار سامنے آئے تھے جس میں اے این پی نے شیرشاہ خان کو صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے لئے ٹکٹ دیاتھا مگر نئے حلقہ بندیوں کی وجہ سے سوات کو ایک مزید حلقہ مل گیا جس کے لئے موزوں ترین امیدوار عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور فوکل پرسن ضلع سوات عبداللہ یوسفزئی کو تصور کیاجارہاہے۔ جنہوں نے پہلے ہی سے اس حلقے کے لئے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو درخواست دی تھی۔ عبداللہ یوسفزئی کو جامبیل کوکارئی کے گرینڈ جرگے کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ پارٹی میں اسکے درینہ خدمات بھی مدنظر رکھا جارہا ہے ۔ عبداللہ نے پی کے 81کے صوبائی اسمبلی کے لئے درخواست دی تھی۔ جوکہ اب پی کے 4بن گیا اس طرح وہ واحد اور مستحق امیدوار تصور کیاجارہاہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سوات کے ایک صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے سیٹ کے لئے نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ مزید درخواستیں طلب کرسکتی ہے ۔