سوات (مارننگ پوسٹ)پختون سٹوڈنڈ فیڈریش سوا ت کا ا پنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین جلوس کی شکل میں گراسی گراؤنڈ سے روانہ ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے ، سوات پریس کلب کے سامنے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا اور خوب نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پختون سٹوڈنڈ فیڈریشن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری طارق حسین ، یونیورسٹی آف سوات کے جنرل سیکرٹری شہاب باغی اور جہانزیب کالج کے صدر احتشام وکیل نے کہا کہ یوم آزادی سے لیکر آج تک عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے ہر قائد نے ان چیلجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کبھی بھی پیجھے نہیں ہوئے ہیں اور آنے والے ادوار میں بھی ہر قسم کے چیلنچ کا مقابلہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے لیڈروں خصوصاً میاں افتخار حسین کو قسم قسم کے دھمکی دی جارہی ہے جو ہمیں کسی بھی حال منظور نہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع کریں گے جس میں کسی قسم کا نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام ہوں گے ۔